پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کافیصلہ، قوم کے کروڑوں روپے ’مٹی‘ ہو گئے

پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کافیصلہ، قوم کے کروڑوں روپے ’مٹی‘ ہو گئے
پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کافیصلہ، قوم کے کروڑوں روپے ’مٹی‘ ہو گئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بسنت کی تیاری میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کافیصلہ کیا ہے اور تمام ایونٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جانی نقصان سے بچنے، پتنگ بازی کے شہر میں واپس آنے اور سیکیورٹی سے متعلق پولیس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے چھانگا مانگا میں کروڑ روپے سے 4 رویہ سڑک تعمیر کی جا رہی تھی اور تزئین و آرائش پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...