وہ موبائل ایپ جو آپ کے فون میں موجود ہے اور جسے ڈیلیٹ کرکے آپ بیٹری لائف میں فوری 20 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں

وہ موبائل ایپ جو آپ کے فون میں موجود ہے اور جسے ڈیلیٹ کرکے آپ بیٹری لائف میں ...
وہ موبائل ایپ جو آپ کے فون میں موجود ہے اور جسے ڈیلیٹ کرکے آپ بیٹری لائف میں فوری 20 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کیا آپ اپنے موبائل فون کی سست رفتار اور بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، اور اس مسئلے کی اصل وجہ ابھی تک نہیں جان پائے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو غالباً آپ بھی دنیا بھر کے ان لاکھوں اینڈرائیڈ صارفین میں سے ایک ہیں کہ جنہیں فیس بک ایپ نے پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔

اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق ایک امریکی تحقیق کار نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کی موبائل ایپ ناصرف آپریٹنگ سسٹم کی رفتار کو تقریباً 15 فیصد کم کردیتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بھی تقریباً 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ریڈٹ“ پر ان تحقیقات کی معلومات شیئر کرنے والے صارف نے عملی طور پر ثابت کر دکھایا ہے کہ فیس بک ایپ کو ان انسٹال کرنے کے بعد سمارٹ فون کی رفتار میں 15 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، اور درجن بھر دیگر ایپس کو بیک وقت کھولنے کے باوجود فون کی سپیڈ بہتر رہتی ہے۔

مزید جانئے: فیس بک کے لائک بٹن میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، اعلان کر دیا گیا

اسی طرح برطانوی اخبار ”گارڈین“ کی تحقیق بھی یہ ثابت کرچکی ہے کہ فیس بک ایپ کی وجہ سے فون کی بیٹری انتہائی تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ فیس بک ایپ کا بیٹری کے ساتھ براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا البتہ یہ واضح ہے کہ اس کی موجودگی میںا ینڈرائیڈ سسٹم بیٹری کا استعمال دھڑا دھڑ شروع کردیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ فیس بک کی ایپ ان انسٹال کرتے ہی اپنے فون کی رفتار اور بیٹری ٹائمنگ میں ایسی تبدیلی دیکھیں گے کہ حیران رہ جائیں گے۔ فیس بک ایپ سے نجات حاصل کرنے کے بعد آپ اس ویب سائٹ کو کروم براﺅزر کے ذریعے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں، جو کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی