’غلطی سے بیگم سے پوچھ لیا کیا سوچ رہی ہو، یہ سوال زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گیا‘ انٹرنیٹ پر شوہر نے ایسی کہانی سنادی کہ پڑھ کر تمام شوہر سبق سیکھ جائیں گے

’غلطی سے بیگم سے پوچھ لیا کیا سوچ رہی ہو، یہ سوال زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن ...
’غلطی سے بیگم سے پوچھ لیا کیا سوچ رہی ہو، یہ سوال زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گیا‘ انٹرنیٹ پر شوہر نے ایسی کہانی سنادی کہ پڑھ کر تمام شوہر سبق سیکھ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) بیگم کو کسی سوچ میں گم دیکھ کر اگر آپ کا دل چاہے کہ اس سے پوچھ ہی لیں کہ وہ کیا سوچ رہی ہے، تو ان صاحب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو ضرور زہن میں رکھئے گا، جنہیں اس سوال کے جواب میں ایک پورا ناول پڑھنا پڑھ گیا۔

اخبار ”میٹرو“ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ کے صارف (جن کا نام غالباً سٹیفن ہے) نے اپنی اہلیہ سے سرسری طور پر پوچھا کہ وہ کیا سوچ رہی ہے۔سٹیفن کو ہرگز توقع نہ تھی کہ اس کی اہلیہ ایسا پیچیدہ اور تفصیلی جواب دے گی کہ جو ناصرف اس کے لئے بلکہ دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے ایک دلچسپ عجوبہ بن جائے گا۔

مزید جانئے: دو سال تک خواتین کے حاملہ ہونے پر پابندی

سٹیفن نے ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنی بیوی کا جواب شیئر کیا ہے جو ایک پیچیدہ نقشے جیسا ہے، اور اس پر درجنوں باتیں چھوٹی بڑی مختلف قسم کی اشکال کے اندر لکھی ہوئی ہیں۔ خاتون نے اس گنجلک نقشے کے اوپری دائیں کونے میں اپنے خاوند کے متعلق اظہار خیال کیا اور بتایا ہے کہ سٹیفن اسے خوش رکھتا ہے لہٰذا وہ اس کی خوشی کیلئے فکر مند ہے۔ اس کے بعد فریج کے نیچے پڑی گرد کے بارے میں اپنی پریشانی کا اظہارکیا ہے۔ پھرایک دو جملے پالتو کتے کے بارے میں لکھے ہیں کہ جس کے شور سے وہ تنگ ہے اور کہتی ہے کہ اسے ہلاک کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ایک دائرے میں اپنی بہن کے ہاں عنقریب بچے کی ولادت کے بارے میں بھی فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بچوں کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ بیک وقت انتہائی شاندار اور شیطان ہیں۔ ٹی وی اور خصوصاً بی بی سی کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ دھونے کے لئے رکھے کپڑوں اور گھر کی صفائی کے متعلق بھی سوچ رہی ہے۔ خاتون کے جواب میں گھریلو اخراجات کا ذکر بھی ملتا ہے، جبکہ اپنی ملازمت، ساتھ کام کرنے واے افراد، اپنے طلباءاور ان کے والدین سے متعلق پریشانیوں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح دو سال قبل گم ہوجانے والی کسی چیز کے بارے میں تاحال جاری اپنی تلاش کے بارے میں بھی بتایا ہے اور اپنے جسم اور شکل و صورت کے متعلق بھی مختصر تبصرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’تعلیمی میدان میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا‘

سٹیفن کا کہنا ہے کہ اس نے تو بس یونہی ایک سرسری سا سوال کیا تھا لیکن کیا معلوم تھا کہ بیگم ایک ہزار اشیاءگنوانے کو تیار بیٹھی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی بیوی نے بے شمار باتوں کا ذکر کیا تھا، جو کہ ایک بڑی شیٹ پر بنے ڈبوں اور دائروں کے اندر لکھی تھیں، اور یہ چیز واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

سٹیفن نے جب بیگم کے دلچسپ جواب کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو لوگ واقعی اس سے بہت محظوظ ہوئے اور اب تک اسے 16 لاکھ سے زائد بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس