سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران اورآئی جی غلام حیدر جمالی میں اختلافات منظر عام پر آ گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں مجرموں سے لڑنے اور ان کا مقابلہ کرنے والی پولیس کی آپس میں ہی نہیں بنتی،اعلیٰ افسران ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے کا موقع نہیں جانے دیتے ۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں دھڑے بندی ہے اور بہت سے اعلیٰ افسران آئی جی سندھ غلا م حیدر جمالی کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی پولیس چیف کی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے ساتھ بنتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غلام حیدر جمالی کو دبئی میں مقیم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اس لیے اگر سندھ حکومت پولیس میں کوئی تبدیلی کرنا بھی چاہتی ہے تو نہیں کر پاتی ۔