ایل این جی سپلائی پر کوئی اضافی چارجز نہیں ،ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی
کراچی (آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی ایل این جی سپلائی پر کوئی اضافی چارجز نہیں لگا رہی اور صارفین پر کوئی اضافی بوجھ بھی نہیں ڈالا جا رہا ۔ اس بات کا اعلان سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی خالد رحمان نے کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سائیٹ علاقے کے عہدیداروں نے ایل این جی سپلائی کی اضافی لاگت اور قیمت پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ایل این جی پر صارفین اضافی چارج ادا نہیں کر رہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشن کو گیس سپلائی کو صنعتوں کو گیس کی سپلائی سے الگ کر دیا جائے گا اور ستمبر کے مہینے تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ #/s#۔(جاوید)