پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب روہنمائی ،بوم بوم کی شائقین کو زبردست آفر

پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب روہنمائی ،بوم بوم کی شائقین کو زبردست آفر

دبئی (آن لائن)پشاور زلمے کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ جو بھی پشاور زلمے کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کی ٹکٹ وہادا کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ جو کو بھی میچ دیکھنے پشاور زلمے کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کیلئے کوئی ٹکٹ نہیں ہو گی اس کے پیسے میں خود ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا مقصد ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔ پاکستان سپر لیگ کے سفیر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ایس ایل جیسا ٹورنامنٹ نہیں ہوا ، اس کا نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے ، کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے ، سپرلیگ کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ پی ایس ایل کے سفیر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بیس دن بہت اچھے ہوں گے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا ٹونامنٹ نہیں کرایا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلاڈی ایٹرز کے درمیان آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق دبئی میں 4 بجے شروع ہو گا اور 23 فروری کو فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین ڈالر کے انعام کے ساتھ ٹرافی اپنے ساتھ لے جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی