زکریا بٹ کی قیادت میں پیپر اینڈ بورڈ کے مسائل حل ہونگے: خالد پرویز

زکریا بٹ کی قیادت میں پیپر اینڈ بورڈ کے مسائل حل ہونگے: خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)صدرآل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز اور صدر سپریم کونسل انجمن تاجران اُردو بازار قمر الزماں نے ممتاز تاجر اور پبلشر محمد زکریا بٹ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی پیپر اینڈ بورڈ سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین برائے سال2016ء منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں کمیٹی پیپر اینڈ بورڈسے متعلق مسائل کے حل کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور متعلقہ فیلڈ کی ترقی کے لیے کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا محمد زکریا بٹ سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ ایک کمیٹڈاور ویژنری شخص ہیں۔ گو ناگوں صلاحیتوں کے مالک محمد زکریا بٹ یقیناًپیپر اینڈ بورڈ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

مزید :

کامرس -