پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے برآمد کنندگان پریشان

پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے برآمد کنندگان پریشان

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پھلوں و سبزیوں کی برآمدات متاثرہوئی ہیں ، آرڈر منسوخ ہونے کی صورت میں ایکسپوٹرز کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پھل اور سبزیوں کے برآمدی آرڈر متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث ایکسپورٹر کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

چیئر مین فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپوٹر ایسوسی ایشن وحید احمد کے مطابق اگر پی آئی اے کا گارگو آپریشن بحال نہ ہوا تو دو سے تین روز کے بعد آرڈر منسوخ ہو جائینگے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے گارگو کا کرایہ بیرون ممالک کی کارگو سروس سے 20سے 30فیصد کم ہونے کے سبب برآمد کنندگان قومی ائیر لائن کو ترجح دیتے ہیں اس لئے حکومت فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے موثراقدامات کرے ۔

مزید : کامرس