ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش 9مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں ہوگی

ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش 9مارچ کو کراچی ایکسپو سنٹر میں ہوگی

کراچی (اکنامک رپورٹر)ای کامرس کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے 3روزہ 15ویں ٹیکسٹائل ایشیا2016انٹرنیشنل ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس مشینری ٹریڈ فیئر کلاتھنگ ،فیبرک اینڈ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 9تا 11مارچ 2016کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہوگی ۔اس ضمن میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد شفیق نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ،گارمنٹس ،ایمبڈائری ،ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری اور کیمیکل الائیڈ سروسز کے حوالے سے یہ ملک کی سب سے بڑی بی ٹو بی نمائش ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2016سے جوائنٹ وینجرز ،ٹیکسٹائل سیکٹرز کے ایس ایم ایز کے درمیان تعاون بڑھے گا جبکہ بین الاقوامی مندوبین کو بزنس کے حوالے سے پاکستانی تاجروں سے ملاقات کے مواقع ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کے ذریعہ بین الاقوامی سپلائر کو پاکستان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری میں موجود مواقعوں اور ان سے منسلک گارمنٹس میٹریل ،ساز و سامان ،پارٹس اور مشینری ے حوالے سے آگاہی حاصل ہوگی۔

۔انہوں نے کہا کہ 550بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات کو 700اسٹالزمیں نمائش کے لیے پیش کریں گے جبکہ آسٹریا ،چین ،زیوچ ری پبلک ،فرانس ،جرمنی ،بھارت ،اٹلی ،کوریا ،تائیوان ،ترکی امریکا اور برطانیہ سمیت بیرون ممالک سے 500مندوبین نمائش میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ توقع ظاہر کی کہ 65000سے زائد شرکاء نمائش میں شرکت کریں گے ۔

مزید : کامرس