انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان کی سری لنکا کو 23رنز سے شکست ،کوارٹر فائنل ویسٹ انڈیز سے ہو گا

انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان کی سری لنکا کو 23رنز سے شکست ،کوارٹر فائنل ویسٹ انڈیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (آن لائن) انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے۔اس سے پہلے میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چار اوورز میں212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،آل راونڈر حسن محسن نے چھیاسی گیندوں پر چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، سلمان فیاض نے33رنز بنائے ، تاہم قومی جونئیر ٹیم کے آخری پانچ بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے ، دو سو تیرہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرز اکیس کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔ اس جیت کے بعد پاکستان کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گا۔