ساؤتھ ایشین گیمز:قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ساؤتھ ایشین گیمز:قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمزکے لیے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں، کھلاڑی پرعزم ہیں کہ بھارت میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی کوچ محمد ثقلین اور ریحان بٹ کی زیر نگرانی صبح و شام پریکٹس کررہے ہیں۔ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے۔ جوخامیاں سامنے آئی ہیں اسے دورکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔کھلاڑی کہتے ہیں کہ ہر شعبے میں محنت کی اچھے نتائج دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز چھ فروری سے گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے جس میں شرکت کے لیے قومی ٹیم چار فروری کو شہر قائد سے روانہ ہوگی۔