پاکستان گلوبل حلال فوڈ کنز یومر مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان گلوبل حلال فوڈ کنزیومرمارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ حلال فوڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ 2019ء میں بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آجائے گی۔ گلوبل اسلامک اکانومی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں حلال فوڈ اور لائف سٹائل مصنوعات پر خرچوں ( سپنڈینگ) میں سالانہ 10فیصد سے زائد اضافہ ہو رہا ہے اور اسی تناسب سے 2019ء میں حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم 3.7 ٹریلین ڈالر پر آجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹورزم مارکیٹ میں حلال فوڈ مارکیٹ کی حصہ داری بھی بڑھ کر 11.6 فیصد پر آگئی ہے اسی طرح عمرہ و حج سیزن کے دوران یہ مارکیٹ 2019 تک بڑھ کر 238 بلین ڈالر پر آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق حلال فوڈ کی مارکیٹ ویلیو ایشن کے حساب سے صرف اکیلے ہی بڑھ کر 2019 ء تک 2.537 ٹریلین ڈالر پر آجائے گی جو 2014ء میں 795بلین ڈالر پر تھی۔ حلال فوڈ کنزیومر ممالک میں انڈونیشیا 190 بلین ڈالر کے ساتھ اول نمبر پر ہے ترکی 168 بلین ڈالر کی مارکیٹ کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کی حلال فوڈ کی مارکیٹ 108 بلین ڈالر کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013ء میں ایران کی حلال فوڈ کی مارکیٹ 97 بلین ڈالر پر تھی۔