انڈر 19ورلڈ کپ : بھارتی ٹیم کوچ راہول ڈریوڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کو مفید مشورے

انڈر 19ورلڈ کپ : بھارتی ٹیم کوچ راہول ڈریوڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کو مفید ...

ڈھاکا (آن لائن) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں شریک بھارتی ٹیم کے کوچ اور سابق ٹیسٹ اسٹار راہول ڈریوڈ نے دوران ٹریننگ پاکستانی نوجوان پلیئرز کو بھی مفید مشورے دیئے۔

پاکستانی ٹیم منیجر ذاکر خان نے بتایاکہ دورہ پاکستان کے وقت سے ڈریوڈ اور میرے درمیان شناسائی ہے، انھوں نے یہاں ہماری ٹیم کے کوچ سے بھی تبادلہ خیال کیا اورپلیئرز کی تیاری کیلیے بنیادی امور پر بھی رائے دی، وہ ہمارے پلیئرز سے بھی گھل مل گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی