ایف بی آر ہیڈ کوارٹرزمیں نئے کنٹرول روم کا افتتاح کردیا گیا

ایف بی آر ہیڈ کوارٹرزمیں نئے کنٹرول روم کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے ریونیو بارے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نئے کنٹرول روم کا افتتاح کیا جو کہ ملک بھر میں تاجروں کو رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس بارے تعلیم و تربیت دینے کیلئے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں سرگرمیوں کی کوآرڈینیشن کرے گا ۔ آپریشنز ایف بی آر کے رکن ڈاکٹر محمد ارشاد اور ایف بی آر کے دیگر سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر ہارون اختر کو مختلف مانیٹرنگ اور کنٹرول میکنزم بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔ ہارون اختر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایف بی آر کے سٹاف اور افسران کی کوششوں سے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کو کامیاب بنانے کی تمام تر کوششیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ یہ سکیم تاجروں کو ٹیکس منافع کا حصہ بننے اور اپنے کاروبار کو آسان بنانیکا بہترین موقع فراہم کرتی ہے ۔

مزید :

کامرس -