حصص کی فروخت میں تیزی‘ انڈیکس123پوائنٹس بڑھ گیا

حصص کی فروخت میں تیزی‘ انڈیکس123پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 87.16 پوائنٹس کی تیزی سے 18740.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 79.36 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 22.57 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 137.82 پوائنٹس کے اضافہ سے 14921.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 79.31 پوائنٹس کی تیزی سے 11093.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 33.38 پوائنٹس کے اضافہ سے 15168.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافہ سے 7250 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی سودے بھی 29.34 روپے کی تیزی سے 616.18 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹری لمیٹڈ اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 12.66 روپے کی مندی سے 893.83 روپے اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 9 روپے کی کمی سے 186 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 83 لاکھ 85 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 63 روپے سے شروع ہو کر 64.67 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 80 لاکھ 10 ہزار 500 حصص کے سودے 12.70 روپے سے شروع ہو کر 12.97 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 72 لاکھ 53 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 1 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 534 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 63 ارب 75 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 616 روپے سے بڑھ کر 67 کھرب 87 ارب 42 کروڑ 31 لاکھ 94 ہزار 277 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس