احتجاج اور دھرنوں سے معیشت ڈوب رہی ہے: پیاف

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت ڈوب رہی ہے: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست معیشت کے لئے زہر قاتل ہے اور ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے، مختلف جماعتوں کی طرف سے 6 فروری کی ہڑتال کی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت جبکہ اکنامک انڈیکیٹرز مثبت سمت کی طرف جا ہے ہیں مگر اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے لئے ناسازگار حالات پیدا کرنا کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے دو سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے۔
اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔کاروباری سرگرمیوں کے تعطل کی وجہ سے معیشت جمود کا شکار ہو جاتی ہے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ حقیقی محب وطن طبقہ ہے، حکومتی مشینری کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام طبقات سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن اس کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہے سیاست دانوں کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں اور معیشت کا پہیہ چلنے دیں۔

مزید :

کامرس -