ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے

ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے
 ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے۔بدھ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں برینڈن میک کولم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلک شگاف چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

یوں جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی