بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پرمنگیترکو جنسی طورپرہراساں کرنیکاالزام
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کے خلاف ان کی منگیتر اشپل بھوگل نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں شکایت درج کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کے خلاف ان کی منگیتر اشپل بھوگل نے پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے جس میں سردار سنگھ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اشپل بھوگل کے مطابق سردار سنگھ نے ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کیے ۔ اشپل بھوگل انگلینڈکی انڈر19ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔