بھارتی ہٹ دھرمی اور سیاست ،سیف گیمز کیلئے قومی کھلاڑی اور آفیشلز ویزے کے منظر

بھارتی ہٹ دھرمی اور سیاست ،سیف گیمز کیلئے قومی کھلاڑی اور آفیشلز ویزے کے ...

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ہائی کمیشن کی دوغلی پالیسی کے باعث سیف گیمز کیلئے پاکستان کے مختلف کھیلوں کے نو کھلاڑیوں اور چھ آفیشلز کو ویزے جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے مطابق ویزے جاری نہ کرنے پر بھارتی حکومت اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کوخط لکھ دیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے مطابق ساؤتھ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف کھیلوں کے ٹاپ کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے اور ہماری ٹیموں کو کمزور کرنے کا طریقہ ہے تاہم بھارتی ہائی کمیشن کے رویئے پر انہوں نے بھارتی حکومت اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا ۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کبڈی ٗہاکی ٗووشو ٗ ٹیبل ٹینس ٗباکسنگ ٗاتھلیٹکس ٗوالی بال اور ریسلنگ کے مختلف کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارتی ویزے اب تک جاری نہیں کیئے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی