انڈر 19ورلڈ کپ :کمینڈو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کر کے دھوم مچا دی

انڈر 19ورلڈ کپ :کمینڈو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کر کے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (آن لائن)اسے کہتے ہیں چھوٹا نام بڑا کام انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اسپنر کمینڈو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کر کے کرکٹ حلقوں میں دھوم مچا دی۔کبھی رائٹ آر م آف بریک بولنگ اور کبھی لفٹ آرم تھو ڈوکس بولنگ یہ ہیں سری لنکا کے اسپنر کمینڈو مینڈس جنہوں نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کوئی وکٹ تو نہ لی لیکن دائیں پھر بائیں ہاتھ کے کمال سے سب کو حیران ضرور کر دیا۔ یہ گیند کو زیادہ گھماتے بھی نہیں ہیں ان کے پاس زیادہ ورائٹی بھی نہیں ہے لیکن کرکٹ ان کے دائیں اور بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ یعنی کبھی دائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور کبھی بائیں ہاتھ سے اور ایک ہی طرح کے ایکشن کے ساتھ۔