آرمی پبلک سکول پشاور کے 150طلباء پاکستان سپر لیگ دیکھیں گے ،فلائٹ کنفرم

آرمی پبلک سکول پشاور کے 150طلباء پاکستان سپر لیگ دیکھیں گے ،فلائٹ کنفرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پی آئی اے ملازمین کے حکومتی مجوزہ نجکاری کے جاری آرڈینس کے خلاف جاری کئی روز سے احتجاجی مظاہروں کے بعد گذشتہ روز آرمی پبلک سکول پشاور کے 150طلباء4 کو دبئی میں سپر لیگ میچ دکھانے کے لئے جانیوالے طیارہ کی فلائٹ کنفرم ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں آرمی پبلک سکول پشاور کے طالب علموں دبئی میں ہونے والا سپر لیگ میچ دکھایا جانا تھا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ پی آئی ملازمین کے مسلسل احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندیوں کے باعث بچوں کو دبئی نہیں لے جایا جاسکے گا۔ مگر گذشتہ روز پی آئی ملازمین کے احتجاج کے خاتمے کے بعد دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہونے کی وجہ سے آرمی پبلک سکول پشاور کے 150بچوں کو لے جانے والے طیارے کی 4فروری کی فلینگ کنفرم کردی گئی ہے۔