گپٹل کابلا نہ رکا،نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کو 159رنزسے شکست

گپٹل کابلا نہ رکا،نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کو 159رنزسے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (آن لائن)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 159 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے ین میچوں کی سیریز میں0۔1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 307 رنز بنائے اور آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 148 سکور پر ہی آؤٹ ہو گئی۔ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بلے بازوں نے خوب ہاتھ کھولے اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ مارٹن گپٹل نے 90رنز اور ہینری نکولس نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں میکالم نے 44، کین ولیمسن نے 0، گرانٹ ایلیٹ نے 21، کورے اینڈرسن نے 10، لوک رانچی نے 16، مچل سینٹنر نے 35، ایڈم ملنے نے 14 اور میٹ ہینری نے 5 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ، جیمز فالکنر اور مچل مارش نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جان ہیسٹنگز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 25 ویں اوور میں ہی پوری ٹیم کی بساط لپٹ گئی۔ آسٹریلیا کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے 5، ڈیوڈ وارنر نے 12، سٹیو سمتھ نے 18، جارج بیلی نے 2، جیمز فالکنر نے 36، جان ہیسٹنگز نے 8 اور کین رچرڈسن نے 19 رنز بنائے جبکہ گلین میکس ویل، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ اور میٹ ہینری نے 3,3 اور مچل سینٹنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم ملنے اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔