سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا،عبداللہ سنبل

سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا،عبداللہ سنبل

لاہور( جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کی سلامتی کے تحفظ، ٹریفک مسائل کے حل اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول و کمیونیکیشن کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔انہوں نے اس میگاپراجیکٹ کی اہمیت و ناگزیریت کے تناظر میں تمام صوبائی اور وفاقی ادارے رائٹ آف وے دینے کے لیے مکمل یکسوئی اور رابطے کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے مدت کا تعین ہو چکا ہے جس کے تحت تمام ایجنسیوں اور اداروں کے فوکل پرسنز آج ہی مقرر کر دیئے جائیں گے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے بننے والی سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹیز پراجیکٹ اتھارٹی علی عامر ملک، ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان سمیت کنٹونمنٹ بورڈ، پی ایچ اے، ہائی ویز، ایل ڈی اے، رنگ روڈ اتھارٹی لاہور، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، ڈی ایچ اے و دیگر سول ورک ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1