تحریک انصافلاہور کے صدارتی امیدوار عمرکسانہ کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ کی طر ف سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر عمر کسانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور ممبر سازی کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔تحریک انصاف اس رکنیت سازی میں شفافیت کو ترجیح دے رہی ہے ۔