مطالبات نہ مانے گئے تو پی آئی اے ملازمین کی طر ح احتجاج کریں گے،نادرا ایمپلائز یونین

مطالبات نہ مانے گئے تو پی آئی اے ملازمین کی طر ح احتجاج کریں گے،نادرا ...

لاہور(کلچرل رپورٹر)آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کی جانب سے وزیر داخلہ اور چےئرمین نادرا سے کالا قانون ختم کرنے کا مطالبہ، نادرا ایمپلائز یونین نے پی آئی اے کے ملازمین پر ہونے والے تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ،چوہدری نثار اور چےئرمین نادرا عثمان مبین سے کالا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، سروس سٹرکچر دینے اور نادرا یونین کے ملازمین رضا خان سواتی، اسماعیل ، سلطان ، شعیب، گوہر ایوب، سلیم شیرپاؤ اور غلام مرتضیٰ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نادرا ملازمین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو نادرا ملازمین بھی پی آئی اے ملازمین کی طرح احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اور حکومت کی طرف سے کیے جانے والے کسی بھی تشدد سے ہر گز نہیں ڈریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1