جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس 7فروری کو ہو گا

جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس 7فروری کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کااہم اجلاس 7فروری بروزاتوار کوجامعہ نعیمیہ میں ہو گاجس کی صدارت مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی کریں گے جبکہ مرکزی وصوبائی عہدیداران شرکت کریں گے۔اجلاس میں مرکزی انتخابات سیشن 2016ء کاایجنڈاسرفہرست ہوگا،نیزموجودہ ملکی صورتحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمدسیفی،مفتی ذیشان علی صابری،مولانا فداحسین قادری،پروفیسرسفارش علی نعیمی،قاری محمدامیر قادری،مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی مسعودالرحمن نعیمی،علامہ یاسر علی سرداری،قاری صفدر علی نعیمی ، محمد عبد الرحما ن جلالپوری سمیت مرکزی وصوبائی عہدیداران شرکت کریں گے۔