حکمرانوں نے 23ہزار نوکریاں بھی اورنج منصوبہ کی نذر کر دیں،زرقا تیمور
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے جن بنیادی منصوبوں کو اورنج لائن ٹرین کے لیے ختم کیا ان میں 23ہزار بیروز گار نوجوانوں کو دی جانے والی نوکریوں کا منصوبہ سرفہرست ہے۔
اسکے علاوہ صحت ،تعلیم ، صاف پانی ، سیوریج ، قبرستانوں کی تعمیر مرمت ، کسانوں کو دی جانیوالی سہولتوں کی فراہمی ، دہی علاقوں میں ہیلتھ انشورنس و دیگر شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے عوام کو صاف پانی، معیاری تعلیم دی اور نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات ، ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو ، دو مریض لیٹے ہیں مریضوں کو ویل چیئرپر طبی امداد دی جارہی ہے۔