پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کر رہی ہے،ڈاکٹر زمرد یاسمین
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتشار کی سیاست کررہی ہے ،پیپلز پارٹی خود کو زندہ رکھنے کے لئے گھٹیاحربے استعمال کررہی ہے ،خورشید شاہ پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں۔
خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھرپور جواب دیا ہے ،رانا تنویر حسین کا موقف اصولی اور وزنی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلافسازشیں کرتے آئے ہیں ۔