البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ورکشاپ، افسران کی بھرپور شرکت

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ورکشاپ، افسران کی بھرپور شرکت

لاہور( جنرل رپورٹر)البیراک ورکرز کے لئے اب تفریحی سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بُدھ کے روز اپنی ورکشاپ واقع فیروز پور روڈ پر سینٹری ورکرز کے لئے ٹیبل ٹینس اور والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام میں انتظامیہ اور البیراک کے افسران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر البیراک سینئر منیجر آپریشنز کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ورکشاپس میں ملازمین کے لئے مختلف کھیلوں اور تفریح کی سہولیات میسر ہیں جن سے ملازمین مستفید ہو سکتے ہیں مزید براں کمپنی از خُود بھی ایسی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے تا کہ ملازمین کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1