پی آئی اے ملازمین پر تشدد میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

پی آئی اے ملازمین پر تشدد میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے،صاحبزادہ ابو ...

لاہور (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پی آئی اے ملازمین پر تشددکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پرتشدد واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہلاک و زخمی ہونے والے ملازمین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے کیونکہ یہ دور آمریت نہیں کہ اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو گولیوں سے بھون دیا جائے اور تشدد کا نشانہ بنا کر احتجاج کے جمہوری حق سے محروم کردیا جائے ،نواز حکومت دھمکی کلچراور گولیاں برسانے کی پرانی روش چھوڑ دے اور ملازمین کے تحفظات بات چیت سے دورکرے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جو لوگ خود پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی کررہے تھے آج اقتدار میں آکر اسی روش پر چل پڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1