جمہوریت کے نام پر آمریت کو مسلط کیا جا رہا ہے،جمیل ملک

جمہوریت کے نام پر آمریت کو مسلط کیا جا رہا ہے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پرآمریت مسلط کرکے عوام سے انکا جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے، حکمران قوم کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف دینے کو بھی تیار نہیں،وزیراعظم کو آلو اور انڈوں کے صحیح نرخ بھی معلوم نہیں، ہوشربا مہنگائی سے غریب طبقات کی زندگی اجیرن ہوگئی مگر حکومتی ترجمان پرویز رشید قوم کو مہنگائی میں کمی کا جھانسہ دے رہے ہیں،پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ عرش سے نہیں بلکہ فرش سے ہی ہوئی ہے۔

،فائرنگ کا پتہ چلانے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔