بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کیا،علامہ یوسف اعوان

بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کیا،علامہ یوسف اعوان

لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بجلی کے بعدگیس لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ تو ختم ناہوئی اب گیس بھی بے قا بو ہو گئی ہے ،گھریلوخواتین کا گیس لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کیلئے گھرسے نکلنا افسوسناک ہے اور حکومت کیلئے شرم کی بات ہے ،عوام شدید ترین سردی میں بھی ضروری بنیادی اشیاء گیس اور بجلی سے محروم ہیں حکومت بتائے کہ اس نے انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ کتنے پورے کیے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے کہا ں گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی اور گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں تو دوسری طرف گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

عوام کہا جائیں شاید حکومت میں بیٹھے لوگوں کی حالت میں تو بہتری آ گئی ہو گی لیکن عام آدمی کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں، حکومت پٹرول کی مد میں بھی فی لیٹر پر 40روپے سے زائد منافع کما رہی ہے جو عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے عالمی سطح پر تیل کی قیمت فی بیرل مسلسل گر تی چلی آرہی ہے لیکن حکمران ناجائز منافع کما کر عوام سے بد دعائیں لے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1