پُر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،شبیر سیال،ثوبیہ کمال

پُر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،شبیر سیال،ثوبیہ کمال

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحر یک انصا ف کے مرکزی ر ہنماوں شبیرسیال،ثوبیہ کمال اور فیاض بھٹی نے کراچی میں پی آ ئی اے ملازمین اور صحافیوں پر تشدد،لاٹھی چارج اور فا ئرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پُرتشددپالیسیاں حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہیں،اس واقعہ کامقدمہ فوری درج کیا جائے، پُر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔

تحرِیک انصاف منافع بحش قومی اداروں کی نجکاری نہیں ہو نے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت فوری طو ر پر ہٹ دھر می چھوڑ کر پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کا معاشی قتل عام کر نے سے باز رہے،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے مزدور دشمنی کی انتہا کر دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1