پیپلز پارٹی عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،ثمینہ خالد گھرکی

پیپلز پارٹی عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،ثمینہ خالد گھرکی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خوشحالی اور عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے حکومت جتنی خطیر رقم صرف 27.1کلو میٹر ٹرین پر لگا رہی ہے اس سے 25ہزار سکول ، 500ہسپتال اور پینے کے صاف پانی کے 100منصوبے لگائے جا سکتے ہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ جیسے انسانی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ دعویٰ کر تی ہے کہ اورنج لائن ٹرین سے روزانہ 2لاکھ افراد سفر کرنیگے اگر اس حکومتی دعوے کو سچ بھی مان لیا جائے تو پھر بھی یہ لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی کا صرف 2فیصد سے بھی کم بنتا ہے یعنی حکومت صرف 2لاکھ افراد کو سفری سہولت کے دعوؤں کو یقینی بنانے کے لیے پورے لاہور کی عوام کو بے گھر کررہی ہے یہ کیسا عوامی منصوبہ ہے جس سے پورے لاہور کے عوام خوفزدہ ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1