مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں کو واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی،ذکر اللہ مجاہد

مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں کو واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں کو واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کا آغاز کرے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان برسوں سے قابض بھارتی فوج کے ظلم و تشد د کا مسلسل مقابلہ کر رہے ہیں اور اس وقت وادی کشمیر ، بھارتیو کشمیر چھوڑ دو کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی 5فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر بھر پور انداز سے منائے گی۔

کشمیر ریلی سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، ذکر اللہ مجاہد اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نام نہاد مذاکرات کے نام پر ہمیں دھوکہ دیتا ہے ۔ ادھر مذاکرات کی بات ہوتی ہے ادھر مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دی جاتی ہے ۔ بھارت میں کوئی بھی حادثہ یاواقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کا الزام پاکستان پرلگا دیا جاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1