گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آج کی ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گے، نبیل محمود

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آج کی ہڑتال میں شامل نہیں ہوں گے، نبیل محمود

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس چےئر مین کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق سینئر نائب صدر نائب صدر، سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد بیگ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک شوکت علی جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن 4 فروری کو ہونیوالی ہڑتال میں شامل نہیں ہوگی ملک محمد اس وقت حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہت کمزور ہو رہی ہے لہٰذا پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے معیشت کو مزید نقصان ہو ۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسی ایشن اس حکومت کے ساتھ ہے اور اپنے جائز مطالبہ کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کو فوری روکاجائے حکومت ایف بی آر پنجاب رونیو اتھارٹی کسٹم اور ایکسائز کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں کو روکا جائے گاڑیوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ سے گڈز ٹرانسپورٹروں کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1