کشمیریوں کی آزادی کے لئے قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں،خرم روحیل اصغر

کشمیریوں کی آزادی کے لئے قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں،خرم روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگی رہنما و مرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن خرم روحیل اصغر کی زیر صدارت ایسو سی ایشن کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی صدر محمد یونس بٹ ، جنرل سیکرٹری محمد مشتاق ، لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں سے ایسوسی ایشن کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 5فروری کو یومِ کشمیر بھر پور طریقے سے منانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے خرم روحیل اصغر نے کہا ’ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جس عزم و حوصلے سے تحریک چلا رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ کشمیریوں نے اپنے لہو سے چراغ روشن کرکے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اُن کی منزل صرف اور صرف آزادی ہے ۔ اقوامِ متحدہ اور بڑی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی پکار سنیں ۔