صدارتی امیدوار ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ضیاء عبدالرحمن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع

صدارتی امیدوار ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ضیاء عبدالرحمن کی انتخابی مہم کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) رانا ضیاء عبدالرحمان صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع میں سینکڑوں معروف وکلاء نے شرکت کی جن میں حامد خان، میاں اسرار الحق، پیر کلیم خورشید، میاں عبدالقدوس، حافظ عبدالرحمان انصاری، چودھری اصغر گل، عامر جلیل صدیقی، تابندہ اسلام، جمیل اصغر بھٹی، عبدالرشید قریشی، احمد اویس، شمیم الرحمان ملک، اسلم بٹر، مقصود بٹر اور دیگر شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رانا ضیاء عبدالرحمان نے بطور ممبر پنجاب بار کونسل اور صدر لاہور بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ حامد خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کے اجتماع کا خوش وجذبہ ثابت کرتا ہے کہ رانا ضیاء عبدالرحمان کی کامیابی یقینی ہے۔ رانا ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء کے حقوق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔