پیپلز پارٹی پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے،میاں ایوب

پیپلز پارٹی پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور ان پر تشددکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پرتشد داور شہادت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے اور اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہلاک و زخمی ہونے والے ملازمین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کل تک جو لوگ خود پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے آج اقتدار میں آکر اسی روش پر چل پڑے ہیں اور قومی ایئر لائن کومن پسند لوگوں کے ہاتھوں فروخت کر کے ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں جس سے حکمرانوں کے قول وفعل کا تضاد کھل کر سامنے آ گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے پی آئی اے کے پرامن احتجاج کوپرتشدد بنا کردور آمریت کے مظالم کی یاد تازہ کردی ہے۔