احتجاج کی سیاست ملک کی معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ،شاہد نذیر

احتجاج کی سیاست ملک کی معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ،شاہد نذیر

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ن )ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے اپوزیشن کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبے اور دیگر عوامی فلاح کے منصوبوں کے خلاف بلاجواز احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ احتجاج کی سیاست ملک کی معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا ،آج جب موجودہ حکومت عوام کی بھلائی کے لئے منصوبوں پر عمل پیرا ہے تو انکو تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تار یخ عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور آئندہ الیکشن میں بھی عوامی خدمت کے منصوبوں کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی ۔شاہد نذیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1