انتظار حسین ادبی محفلوں میں ہر دلعزیزتھے ،چیئر مین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی

انتظار حسین ادبی محفلوں میں ہر دلعزیزتھے ،چیئر مین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے کہا ہے کہ انتظار حسین ادبی محفلوں میں ہر دلعزیزتھے ،ان کی موت سے اردو ادب ایک ممتاز افسانہ ،ناول نگار اور عظیم قصہ گو سے محروم ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا۔پی ٹی وی کے، مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک ، ڈائریکٹرپروگرام سیّدشاکر عزیر،جنرل مینجر بشارت خان، پروگرام مینجرچوہدری افتخار ورک اورپی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انتظار حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان ٹیلی ویژن میں انتظار حسین کے پروگرام ادبی منظر،پرائیڈ شو،داستان گو،ٹیلی تھیٹر ساتواں سوال اور ان کی پیش کی گئی نائٹ ٹائم ٹرانسمیشن کو دیر تک یاد رکھا جائے گا ۔ان کی نماز جنازہ آج شادمان ٹاون اور تدفین فردوسیہ قبرستان لاہور میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں پی ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی،جنرل مینجر بشارت خان ،امجد اسلام امجد،مستنصر حسین تارڑ،اصغرندیم سیّد،آئی اے رحمٰن،حسین نقی اورشاہد محمود ندیم سمیت بڑی تعداد میں ادب سے محبت کرنے والے افراد نے شرکت کی ۔ بانو قدسیہ سمیت خواتین ادیبوں نے بھی شرکت کی ۔

مزید : کلچر