بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں، غلام علی

بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں، غلام علی

لاہور(فلم رپورٹر)نامور غزل گائیک استاد غلام علی خان کا کہنا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خظے میں ان کا مال بکتا ہے ۔گلوکار غلام علی نے بتایا کہ جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتیس جنوری کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والا کانسرٹ میں پہلے ہی منسوخ کر چکا ہوں۔ بھارتی میڈیا اب اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ غلام علی کا کہنا تھا کہ شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کانسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔

مزید : کلچر