پوپ فرانسس نے فلم سائن کر لی

پوپ فرانسس نے فلم سائن کر لی

روم (این این آئی)پوپ فرانسس کسی فیچر فلم میں کام کرنے والے پہلے پوپ بننے جا رہے ہیں۔مذہبی تعلیمات کے موضوع پر بننے والی فلمBeyond the Sun146میں وہ اپنا کردار خود ادا کریں گے۔ویرائٹی کے مطابق، یہ فلم ایک فیملی ایڈونچر ہو گا کیونکہ پوپ فرانسس نے فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ فلم اس طرح بنائیں کہ بچوں تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام پہنچے۔فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی پوپ کے آبائی ملک ارجنٹائن میں بچوں کے خیراتی اداروں کو جائے گی۔فلم کی پروڈیوسر کمپنی ’ایمبی پکچرز‘ نے اپنے پیغام میں کہاکہ پوپ کی فلم میں کام کرنے پر جذبات کا اظہار الفاظ سے ممکن نہیں۔یہ ہمارے لیے محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک پیغام ہے اور اس سے بہتر بات کیا ہو گی کہ پوپ کے ذریعے اس پیغام کو عام کیا جائے‘۔

مزید : کلچر