سی پی یو ریڈیو پاکستان لاہور کا اعزاز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گیت تیار

سی پی یو ریڈیو پاکستان لاہور کا اعزاز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گیت تیار

لاہور (فلم رپورٹر)وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیار شدہ 2 نغمات کو ملک بھر کے ریڈیو اسٹیشنز سے نشر کرنے کی اجازت دے دی۔نغمات کو منعفت عباس رضوی اور ناصر بشیر نے تحریر کیا جبکہ موسیقا ر رفیق حسین اور وجاہت عطرے ہیں سینٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان لاہور نے گزشتہ دنوں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کی خاطر 2نغمات پروڈیوس کیے ان میں پہلا نغمہ ’’پگھل جائیں گی زنجیریں فضائیں مسکرائیں گی‘‘۔میرے کشمیر تیری فاختائیں لوٹ آئیں گی کو شاعر منعفت عباس رضوی نے تحریر کیا اور سنگرز علی عباس اور سارہ رضا خان نے موسیقار رفیق حسین کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں گایا اس گیت کے پروڈیوسر سلیم بزمی تھے جبکہ دوسرے نغمہ جس کے بول تھے ’’ اے وادی کشمیر تیرا حسن ہوا درد کی تصویر ‘‘’’آنسو ہیں تیری آنکھ میں پیروں میں ہے زنجیر ‘‘ کو شاعر ناصر بشیر نے تحریرکیا اور موسیقا ر وجایت عطرے کی مدھر دھنوں میں حنا نصراللہ اور انور رفیع نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا اس نغمے کو ثروت علی خان نے پروڈیوس کیا جبکہ ان دونوں نغمات کے ایگزیکٹو پروڈیوسر شاہد امین اور نگران اعلی سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے انچارج سید شہوار حیدر تھے۔ان نغمات کو وزارت اطلاعات و نشریات نے 5فروری کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے جو سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

مزید : کلچر