اداکارہ مدیحہ افتخار آج اپنی 31 ویں سالگرہ منائیں گی

اداکارہ مدیحہ افتخار آج اپنی 31 ویں سالگرہ منائیں گی

کراچی (این این آئی ) اداکارہ مدیحہ افتخار آج ( جمعرات ) اپنی 31 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ مدیحہ افتخار 5فروری 1985ء کو اسلام آباد میں پیداہوئیں ۔ ابتدائی تعلیم اسلام آباد میں حاصل کی ،بعد ازاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے فنی کیریئر کاآغاز کیا اور بعد میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے لگیں۔ مدیحہ افتخار اب تک درجنوں ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرچکی ہیں اور اپنی 31ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گی ۔

مزید : کلچر