فنکار کو ملک کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہیے،کامیڈین عقیل حیدر

فنکار کو ملک کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہیے،کامیڈین عقیل حیدر

لاہو ر( فلم رپورٹر) تھیٹر کے نامور کامیڈین عقیل حیدرنے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو ۔عقیل حیدرنے کہا کہ تھیٹر ڈرامہ زوال کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی ثقافت کو پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا ۔

مزید : کلچر