مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں،شاہدہ منی

مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں،شاہدہ منی
مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں،شاہدہ منی

  

لاہور ( فلم رپورٹر) میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔شاہدہ منی نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ بطور گلوکارہ ہر طرح کے گانے شوق سے گاتی ہوں مگر کلاسیکل میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید : کلچر