لاہور میں فیشن کا میلہ آج سجے گا

لاہور میں فیشن کا میلہ آج سجے گا
لاہور میں فیشن کا میلہ آج سجے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میں فیشن کا میلہ آج سجے گا، تفصیلات کے مطابق زندہ دلوں کے شہر لاہور کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو آج سجایا جائے گا جس میں ملک کی نامور ماڈلز مقامی برینڈز کے جھلملاتے اور رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوہ گر ہونگی اور اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔ فیشن کے اس میلے میں ملک کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھیں گے جبکہ رقاصائیں بھی اعضاء کی شاعری پیش کرینگی۔اس فیشن شو کے چیف آرگنائزر میڈیا کانسیپٹ کے عدیل ملک ہیں۔

مزید : کلچر