فلمسٹار ثناء اپنی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کی پروموشن کیلئے (کل )دبئی روانہ ہوں گی

فلمسٹار ثناء اپنی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کی پروموشن کیلئے (کل )دبئی روانہ ہوں گی
 فلمسٹار ثناء اپنی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کی پروموشن کیلئے (کل )دبئی روانہ ہوں گی

  

لاہور (این این آئی )فلمسٹار ثناء اپنی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کی پروموشن کیلئے کل ( جمعہ ) دبئی روانہ ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء ہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ’’ہجرت ‘‘کی تشہیر کیلئے کل ( جمعہ ) فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ دبئی جائیں گی جہاں وہ فلم کی تشہیر ی مہم میں بھرپور حصہ لیں گی ۔ فلم ’’ہجرت ‘‘رواں ماہ کے آخر میں پاکستان اور دبئی میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار فاروق مینگل کا کہنا ہے کہ فلم ’’ ہجرت منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان میں ریکارڈ ساز بزنس کرے گی

اور فلم کی نمائش سے فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کاجھونکا نظرآئے گا ۔

اس فلم کی بھرپور تشہیری مہم چلانے کے بعدا س کو رواں ماہ میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر