وی سی پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

وی سی پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ...

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر، چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری،رجسٹرار ڈاکٹر لیاقت علی،کنٹرولر ادمتحانات ڈاکٹر شاہد منیر، قائمقام خزانہ دار راوٗ محمد شریف، چیف سکیورٹی آفیسرریٹائرڈ میجر محمد سلیم ،ایڈوائزر ٹووائس چانسلرریٹائرڈکرنل اکرام اللہ ، ڈاکٹر عبدالغفار ،چیف انجینئر چوہدری محمد جمیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ سکیورٹی کے نئے منصوبے کے تحت ہر 300 میٹر پر او پی پوسٹ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کے مختلف مقامات پر 8 ڈوم کیمرے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے 200 سے زائد سکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ کرائی جا چکی ہے جبکہ .223 کی 20 نئی رائفلزاور 9 ایم ایم کے دس پستول خریدے گئے ہیں۔

۔ انہوں نے کہا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ پٹرولنگ کے ذریعے بھی باوٗنڈری وال اور دیگر حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4